ایتھوپیا نے افریقہ کے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح کردیا، مصر اور سوڈان کو خدشات
ادیس ابابا: ایتھوپیا نے دریائے نیل پر تعمیر کیے گئے گرینڈ ایتھوپین رینیسنس ڈیم (GERD) کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جسے افریقہ کا سب سے بڑا ہائیڈرو الیکٹرک منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈیم کے افتتاح کو ایتھوپیا اپنی توانائی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دے رہا ہے۔
تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم پر واقع مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی وجہ سے دریائی پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا، جس سے ان کے زرعی اور پینے کے پانی کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں۔