کراچی، گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والا شخص گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد ریسکیو

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے ایف بی ایریا کے گھر کے کنوئیں میں گرنے والے 50 سالہ شہری کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا

فوٹو فائل

شہر قائد کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں ایک گھر کے 70 فٹ گہرے کنوئیں میں گرنے والے شخص کو کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد زندہ نکال لیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کو ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ ایف بی ایریا بلاک 18 عمر مسجد کے قریب گھر کے 70 فٹ گہرے کنویں میں ایک شخص کے گرنے کی اطلاع سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو کو موصول ہوئی۔

ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی واٹر ریسکیو ٹیم بمعہ 1 ایمبولینس اور 1 واٹر ریسکیو وہیکل جائے وقوعہ پر روانہ کی گئی۔

متعلقہ

Load Next Story