سندھ ہائیکورٹ میں عدالتی نظام کی ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز

اصلاحات عدالتی نظام کو شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کی جانب بڑا قدم ہے، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ

فوٹو: فائل

کراچی:

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد جنید غفار نے ای سی ٹی سی، ای کورٹس اور ای کیوسک منصوبے کا افتتاح کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق جدید اقدامات سے عدالتی کارروائی میں شفافیت اور سہولت آئے گی اور زیر سماعت اور نمٹائے گئے مقدمات کی مصدقہ نقول اب آن لائن دستیاب ہوں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ای کورٹس وژن 2030- گو گرین کے تحت عدالتی نظام کاغذ سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل ہوگا۔، وکلا مقدمات کی آن لائن فائل، اعتراضات اور احکامات الیکٹرونک میڈیم کے ذریعے وصول کر سکیں گے۔

اسی طرح عدالتوں میں اسمارٹ روسٹرم اور اسکرینز نصب ہوں گی، ای کیوسک عوام اور وکلا کو براہِ راست کیس کی معلومات فراہم کریں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ اصلاحات عدالتی نظام کو شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی بنانے کی جانب بڑا قدم ہے۔

Load Next Story