پیپلز پارٹی کی کارکردگی سندھ اور کراچی کی تباہی وبربادی ہے، ن لیگ

سندھ حکومت نے کرپشن میں بھی ریکارڈ توڑ دیے، 18 سالہ دور ناقص کارکردگی سے بھرا ہوا ہے، ترجمان ن لیگ سندھ


اسٹاف رپورٹر September 10, 2025
(فوٹو فائل)

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کراچی میں بارشوں کے بعد صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے نے اپنے ایک بار میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی  گریبان میں جھانکیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا 18 سالہ دور ناقص کارکردگی سے بھرا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی سندھ اور کراچی تباہی وبربادی ہے۔

اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن میں بھی ریکارڈ توڑ دیے، شاہراہ  بھٹو کا بارش میں بہہ جانا کرپشن کی اعلی مثال اور پیپلزپارٹی کی حکومت کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

اسد عثمانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے توذوالفقارعلی  بھٹو کے نام کا بھی مذاق بنوا دیا، کراچی میں تباہی  بارش کے پانی نے نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی نااہلی نے مچائی ہے۔

ترجمان ن لیگ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اگر کرپشن نہ کی ہوتی تو کراچی کا یہ حال نہ ہوتا، کراچی ملک کا سب بڑا  میٹروپولیٹن شہر ہے حالیہ بارشوں کے بعد یہ بات صرف لطیفہ لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور کراچی کی تباہی کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔

مقبول خبریں