جنوبی افریقا کیخلاف میچ کے دوران ویرات کوہلی کا ’ناگن ڈانس‘، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا صارفین بلے باز کے ڈانس کی ویڈیو کو خوب سراہ رہے ہیں


ویب ڈیسک December 05, 2025

بھارت اور جنوبی افریقا کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران بھارت کے ویٹرن بلے باز ویرات کوہلی کی’ ناگن ڈانس‘ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری ون ڈے سیریز میں بھارت کے ویرات کوہلی زبردست فارم کا مظاہرہ کرتے ہوئے یکے بعد دیگرے دو سنچریاں جڑ چکے ہیں۔

رائے پور میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں جب ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کاک ارشدیپ سنگھ کی وکٹ بنے تو ویرات کوہلی خوشی میں ’ناگن ڈانس‘ کرتے دکھائی دیے۔

 

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Sakal News (@sakalmedia)

ویرات کوہلی کے رقص کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کو مداحوں نے خوب سراہا اور اس کو پرانے کوہلی کی واپسی قرار دیا۔

واضح رہے میچ میں بھارت کو ریکارڈ شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مقبول خبریں