سپاہی واجد کیانی کی دلوں کو چھو لینے والی عظیم قربانی کی داستان
جرأت کے نشان سپاہی واجد کیانی نے معرکہ حق میں بے مثال قربانی دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
سپاہی واجد کیانی جیسا جانباز محاذِ جنگ ہی نہیں، اپنے گھر کے اندر بھی سب کچھ وار گیا۔ معرکہ حق میں دشمن کی بے رحم گولہ باری نے ماں، بیوی اور ننھی بیٹی کو سپاہی واجد کیانی سے چھین لیا۔
ذاتی غم کے باوجود سپاہی واجد کیانی کو آج بھی وردی کو پہننے میں فخر محسوس ہوتا ہے۔ سپاہی واجد کیانی کی داستان عزم، حوصلے اور وطن سے بے مثال محبت کی گواہی ہے۔
شہداء کا خون پاک سرزمین کی حفاظت اور آنے والی نسلوں کی آزادی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ ہمارے غازی اور شہید تاریخ کے وہ روشن چراغ ہیں جو کبھی مدھم نہیں ہوں گے۔