سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان پر وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چاروں صوبائی حکومتوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی بنیاد پر پالیسی مرتب کی جائے گی

وفاقی حکومت نے سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو حکومتی ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق سیلاب کے باعث فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کے معاملے پر وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کے ساتھ رابطے شروع کر دئیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاقی وزیر رانا تنویر کی جانب سے صوبائی حکومتوں سے ملاقات کا امکان جبکہ اُن کی اتوار کو وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر رانا تنویر کی وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں چیف سیکرٹری اور فوڈ سیکرٹری پنجاب بھی شرکت کریں گے۔

ملاقات کے لئے صوبائی حکومتوں سے رابطے شروع کر دئیے گئے، ملاقات میں فصلوں کے حوالے سے نقصانات پر تفصیلی بات چیت ہو گی۔

ملاقات میں پھل سبزی اور دیگر اجناس کی در آمد  کے حوالے سے پالیسی بھی ترتیب دی جائے گی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلاب کے باعث پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ بھی لیا جائے گا، جس کی بنیاد پر وفاقی حکومت فیصلہ کرے گی۔

Load Next Story