’جیسے چھ رافیل گرائے ویسے ہی ٹیم 10 اوور میں 6 کھلاڑی گرا کر میچ جیتے گی‘

ایشیا کپ کے پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے پر شوبز شخصیات کی قومی ٹیم کیلیے نیک خواہشات

ایشیا کرکٹ کپ 2025 کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل شوبز شخصیات نے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج دبئی کے اسٹیڈیم میں ہوگا جس میں شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی جیت کے خواہش مند ہیں۔

معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار فتح کے بعد اب شائقین کرکٹ کی خواہش ہے کہ قومی ٹیم ایک بار جیت کی خوشی کو دوبالا کرے۔

معروف اور سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ماضی میں قومی ٹیم اچھا نہیں کھیل سکی ہے مگر اس بار ایسا لگتا ہے کہ ٹیم کچھ نیا کرے گی اور انشاء اللہ ہم یہ میچ جیتیں گے‘۔

گلوکار ارشد محمود نے کہا کہ میچ فائنل کی طرح ہوگا، اس بار بھی قومی ٹیم بہت اچھا کھیلے گی، جیسے شاہینوں نے جنگ میں چھ رافیل گرائے ویسے ہی چھ کھلاڑیوں کو 10 اوور میں گرائے گی اور جیت اپنے نام کرے گی۔

متعلقہ

Load Next Story