ٹرمپ کی میز پر غزہ کی تقسیم کا بزنس پلان موجود ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف

ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ غزہ سے انخلاء کے بعد اس علاقے میں امریکا کی زیر ملکیت ساحلی تفریح گاہ تعمیر کی جا سکتی ہے

امریکی صدر کے بعد اسرائیلی وزیر خزانہ نے بھی غزہ پر قبضے کے منصوبے کا اعتراف کر لیا ہے۔

اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل اسموٹریچ نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کو منافع بخش رئیل اسٹیٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور امریکا کے ساتھ اس حوالے سے مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے جنگ پر بھاری اخراجات کیے ہیں، اس لیے غزہ کی زمین بیچ کر حاصل ہونے والا منافع بھی اسی تناسب سے تقسیم کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انفرا اسٹرکچر کی تباہی کسی بھی شہر کی تجدید کا پہلا مرحلہ ہوتا ہے اور اب تعمیر نو کا عمل شروع ہونا چاہیے۔ اسموٹریچ نے مزید دعویٰ کیا کہ غزہ کی تقسیم کا بزنس منصوبہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میز پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ یہ کہہ چکے ہیں کہ غزہ سے انخلاء کے بعد اس علاقے میں امریکا کی زیر ملکیت ساحلی تفریح گاہ تعمیر کی جا سکتی ہے۔

 

متعلقہ

Load Next Story