جوش انگلس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز اکتوبر میں کھیلی جائے گی۔

جوش انگلس انجری کے باعث تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جوش انگلس نے منگل کو پرتھ میں رننگ سیشن کے بعد پیر میں سوزش کی شکایت کی تھی۔

اسکین کے بعد انجری کی نوعیت دیکھتے ہوئے انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کردیا گیا۔

جوش انگلس کی جگہ ایلکس کیری کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم، تین اور چار اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔

متعلقہ

Load Next Story