دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند محفوظ ہے شگاف نہیں پڑا، سندھ حکومت

کنڈیارو کے قریب بند ٹوٹنے کے حوالے سے میڈیا پر آئی خبریں بے بنیاد ہیں، وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو

نوشہروفیروز: وزیر آب پاشی سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند مکمل طور پر محفوظ ہے اور کہیں شگاف نہیں پڑا۔

ترجمان محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق جام خان شورو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں بکھری کے قریب بند مکمل طور پر محفوظ ہے اور کہیں شگاف نہیں پڑا، کنڈیارو کے قریب بکھری بند محفوظ ہے، میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔

وزیر آبپاشی جام خان شورو نے مزید کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتظامیہ پر اعتماد رکھیں۔

Load Next Story