دو گول گپوں کے جھگڑے پر خاتون کا سڑک پر دھرنا؛ ٹریفک جام
بھارت کی ریاست گجرات میں پیش آنے والے ایک انوکھے واقعے نے نہ صرف شہریوں کو حیران کردیا بلکہ ٹریفک کو بھی گھنٹوں کے لیے مفلوج کردیا۔ ودودرا شہر میں ایک خاتون نے محض دو گول گپے کم ملنے پر سڑک کے بیچ دھرنا دے ڈالا، جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کا دعویٰ تھا کہ ٹھیلے والے نے اسے 20 روپے کے عوض چھ کے بجائے صرف چار گول گپے دیے۔ روتی اور چیختی خاتون کا کہنا تھا کہ یہ پہلا موقع نہیں بلکہ وہ بار بار اس کے ساتھ ایسا کرتا ہے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں خاتون سڑک پر بیٹھی اپنے ساتھ ہونے والی ’’ناانصافی‘‘ بیان کر رہی تھیں۔