کترینہ کیف اور وکی کوشل نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی
بالی ووڈ کی سپر اسٹار کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل نے مداحوں کو خوشخبری سُنا دی۔
گزشتہ کئی دنوں سے کترینہ کیف کی ماں بننے کی خبریں سوشل میڈیا پر بھارتی میڈیا پر گردش کر رہی تھیں جس کی اب اداکارہ کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل نے بذات خود تصدیق کردی ہے۔
کترینہ اور وکی نے اپنے آفیشل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سُنائی ہے کہ ان کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔