وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کی حمایت میں ہزاروں افراد کی ریلی
صدارتی انتخاب کیلیے الیکشن 7 اکتوبر ہوںگے،ہوگوشاویزتیسری مدت کیلیے حصہ لینگے۔
صدارتی انتخاب کیلیے الیکشن 7 اکتوبر ہوںگے،ہوگوشاویزتیسری مدت کیلیے حصہ لینگے. فوٹو: اے ایف پی/ فائل
وینزویلا کے دارالحکومت میںصدرہوگو شاویز کی حمایت کے لیے ہزاروں لوگوںنے شہرکی مرکزی علاقے کی طرف مارچ کیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہزاروں لوگوں کے جلوس میں لوگوںنے کتبے اٹھارکھے تھے جن پر ہوگو شاویز کے سماجی اور اقتصادی اقدامات کی تعریف میں نعرے در ج تھے۔ وینزویلا میں آئندہ چھ سال کیلئے صدر کے انتخاب کیلئے الیکشن 7 اکتوبر کو ہورہے ہیں۔ یونائیٹڈ سوشلسٹ پارٹی آف وینزویلا کے پلیٹ فارم سے ہوگو شاویز صدارت کی تیسری مدت کیلئے انتخابات میں حصہ لیں گے۔