چینی عہدیدارکا خفیہ دورہ افغانستانکرزئی سے ملاقات

بیجنگ اور کابل آپس میں تعاون اور اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنائیں، ژو یونگ کانگ۔


AFP September 24, 2012
بیجنگ اور کابل آپس میں تعاون اور اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنائیں، ژو یونگ کانگ۔ فوٹو: فائل

چین کے سلامتی سے متعلق اعلیٰ ترین حکومتی عہدیدار ژو یونگ کانگ نے افغانستان کا مختصردورہ کیا اورافغان صدرحامد کرزئی سے ملاقات کی۔

فرانسیسی خبر رساںادارے کے مطابق سلامتی امور کے نگران چینی رہنماء نے ایک روزقبل چار گھنٹوں کے لیے افغانستان کا دورہ کیا۔ اس دورے کو دانستہ طور پر خفیہ رکھا گیا تھا۔ اس کا مقصد ان دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس دورے کا سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پہلے اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ ژو یونگ کانگ سے پہلے صدر لیو شاچی وہ آخری اعلی چینی لیڈر تھے جو افغانستان گئے تھے۔ چینی خبر ایجنسی کے مطابق ژو نے اس دورے کے دوران کہاکہ یہ بات چین اور افغانستان کے عوام کے بنیادی مفاد میں ہے کہ بیجنگ اور کابل آپس میں تعاون اور اسٹریٹیجک پارٹنر شپ کو مضبوط بنائیں۔

مقبول خبریں