اسرائیل نے حملہ کیاتوتیسری عالمی جنگ چھڑ جائے گیایرانی کمانڈر

ہم نے سمجھا اسرائیلی حملہ لازمی ہے تو پیشگی حملہ بھی کرسکتے ہیں، جنرل عامر زادے.

ہم نے سمجھا اسرائیلی حملہ لازمی ہے تو پیشگی حملہ بھی کرسکتے ہیں، جنرل عامر زادے. فوٹو: فائل

لاہور:
ایرانی فوج انقلابی گارڈزکے سینئرکمانڈر بریگیڈیرجنرل عامرعلی جاحی زادے نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے ایران پرحملہ کیا تواس سے تیسری عالمی جنگ چھڑجائے گی۔


عربی ٹی وی چینل العالم کوانٹرویودیتے ہوئے انہوںنے کہا اگرایران نے سمجھاکہ اسرائیلی حملہ ناگزیرہے تو ہم اس پر پیشگی حملہ بھی کرسکتے ہیں۔ جنرل حاجی زادے ایرانی فوج کے میزائل سسٹم کے کمانڈرہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ اسرائیل امریکی اجازت کے بغیرکوئی قدم نہیں اٹھائے گا،اس کے بعدہم کچھ نہیں دیکھیں گے۔ اس سے قبل انقلابی گارڈزکے سربراہ جنرل محمدعلی جعفری یہ کہ چکے ہیں اسرائیل اورایران کے درمیان جنگ ہوکررہے گی۔
Load Next Story