وائٹ ہائوس کیلیے دوڑ میں افغان جنگ بھلا دی گئی امریکی ماہرین

نصف امریکیوں کو افغان جنگ سے دلچسپی نہیں، 33 فیصدجنگ نہیں چاہتے،رپورٹ ۔


September 24, 2012
نصف امریکیوں کو افغان جنگ سے دلچسپی نہیں، 33 فیصدجنگ نہیں چاہتے،رپورٹ. فوٹو: اے ایف پی

امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ نومبر میں ہونیوالے صدارتی انتخابات سے قبل امیدوراوں اورانتظامیہ نے افغان جنگ بھلادی ہے۔

امریکی میڈیاکے مطابق وائٹ ہائوس تک پہنچنے کی دوڑ میں اس وقت ڈیموکریٹ صدر باراک اوباما دوبارہ انتخاب کے لیے ریپبلکن سیاستدان مٹ رومنی کے حریف امیدوار ہیں لیکن یہ دونوں صدارتی امیدوار کافی عرصے سے جو انتخابی بیانات دے رہے ہیں ان میں افغانستان کی جنگ ایک گمشدہ موضوع بن چکی ہے۔

امریکی ماہرین نے کہاکہ 2004اور 2008 کے امریکی صدارتی انتخابات میں عراق بھی ایک موضوع تھا اور افغانستان کی جنگ بھی لیکن موجودہ صدارتی مہم کے دوران امریکی خارجہ پالیسی کے جن موضوعات کا ذکر سننے کو ملتا ہے وہ اسرائیل، چین اور ایران کے بارے میں ہیں۔ یہ بات اس لیے بھی پریشانی کا باعث ہے کہ افغانستان کی جنگ میں اب تک امریکا کے دوہزار سے زائد فوجی ہلاک ہو چکے ہیں اور ہزار ہا زخمی یا معذور ہو چکے ہیں۔