اسرائیل: سمندری پانی صاف کرنے والے پلانٹس میں کائی آگئی، پانی کی فراہمی متاثر

حکام نے بعض علاقوں میں پانی کے دباؤ میں کمی اور عارضی قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پانی کے استعمال میں کمی کی اپیل کی ہے


ویب ڈیسک September 07, 2026

اسرائیل میں بحیرۂ روم کے ساحل پر مائیکروسکوپک کائی کے غیر معمولی پھیلاؤ نے سمندری پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو شدید متاثر کیا ہے۔

پانی میں کائی اور دیگر ذرات کی مقدار بڑھنے سے سمندری پانی کی فلٹریشن کا نظام متاثر ہوا ہے۔

اسرائیل کے 6 بڑے سمندری پانی صاف کرنے والے پلانٹس میں سے ابتدا میں 5 بند ہوگئے تھے۔

6 ستمبر تک اشکلون اور اشدود کے دو پلانٹس مکمل طور پر بند تھے، جبکہ تین دیگر جزوی صلاحیت پر چل رہے تھے. حیدرا پلانٹ معمول کے مطابق کام کر رہا تھا۔ 

حکام نے بعض علاقوں میں پانی کے دباؤ میں کمی اور عارضی قلت کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پانی کے استعمال میں کمی کی اپیل کی ہے۔

اسرائیلی محققین کے مطابق یہ صورتحال ممکنہ طور پر بحیرۂ روم میں کائی کے بڑے پھیلاؤ سے پیدا ہوئی ہے.

ماہرین کے مطابق ایسی کائی فلٹریشن سسٹمز اور ریورس اوسموسس جھلیوں کو متاثر کرکے پانی کی پیداوار کم یا پلانٹس کو عارضی طور پر بند کرنے پر مجبور کر سکتی ہے۔