غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد کی ویڈیو نے ہلچل مچا دی

درجنوں کشتیوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا اس وقت یونان کے ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے

یونان: غزہ کے محاصرے کو توڑنے کے لیے روانہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

فلوٹیلا میں شریک پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے رات کے وقت دس ڈرونز کے ذریعے بارودی مواد اور آگ کے گولے برسائے گئے، تاہم فلوٹیلا کے شرکا کے حوصلے بلند ہیں اور وہ غزہ پہنچنے کے لیے پرعزم ہیں۔

درجنوں کشتیوں پر مشتمل یہ فلوٹیلا اس وقت یونان کے ساحل کے قریب بین الاقوامی آبی راستے سے گزر رہا ہے۔ مشتاق احمد کے مطابق حملے میں ایسا خطرناک کیمیکل بھی پھینکا گیا جس سے انسانی صحت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی کارروائی دراصل خوف و ہراس پھیلانے اور فلوٹیلا کو غزہ پہنچنے سے روکنے کی کوشش ہے۔

متعلقہ

Load Next Story