دریائے ستلج کے قریب 11کے وی پی ایل یو فیڈر کی دریا کی کراسنگ کے لئے لگائے132کے وی کے 2 ٹاور گرگئے
پی ڈی جی ایس سی لیسکو کی ٹیموں کا بجلی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے
دریائے ستلج کے قریب 11 کے وی پی ایل یو فیڈر کی دریا کی کراسنگ کے لئے لگائے132کے وی کے دو ٹاور گر گئے۔
دیہات دونا باٹو، جلوکے اور بوبرجی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، پی ڈی جی ایس سی لیسکو کی ٹیموں کا بجلی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔
گھریلو اور ٹیوب ویل کنکشنز کی جلد بحالی کے لئے دن رات کام جاری ہے، لیسکو عملہ متاثرہ ؑلاقوں میں بجلی کی مکمل بحالی تک گھروں کو واپس نہیں جائے گا۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا کہ بجلی کی بحالی جلد ممکن ہوگی اور متاثرہ صارفین کو ریلیف دیا جائے گا، لیسکو کا عملہ اور افسران بھر پورر عزم کے ساتھ صارفین کی خدمت میں مصروف ہیں۔