اسپیس ایکس کی اسٹار شپ راکٹ سے متعلق اہم پیشرفت

یہ پیشرفت دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین راکٹ کے گیارہویں فلائٹ ٹیسٹ سے قبل سامنے آئی ہے

(تصویر: اسپیس ایکس)

اسپیس ایکس نے مریخ جانے والے اسٹارشپ راکٹ کے اہم فلائٹ ٹیسٹ سے پہلے آخری بڑا تجربہ مکمل کر لیا ہے۔

راکٹ کی اپر اسٹیج نے ٹیکساس میں قائم اسپیس ایکس کی اسٹار بیس فیسیلیٹی پر بنے لانچ پیڈ پر اپنے چھ ریپٹر انجنز کا ایک اسٹیٹک فائر ٹیسٹ پرفارم کیا۔ جس کی لانچ آنے والے دنوں یا ہفتوں میں متوقع ہے۔

یہ دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور ترین راکٹ کا گیارہواں فلائٹ ٹیسٹ ہوگا، جس سے اسپیس ایکس کے باس ایلون مسک 2029 میں خلانوردوں کو مریخ پر بھیجنے کے لئے پُر امید ہیں۔

ناسا کے آرٹیمس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر چاند کی سطح پر عملے اور کارگو کو بھیجنے کے لیے بھی اسٹارشپ کو تیار کیا جا رہا ہے۔

اگلا فلائٹ ٹیسٹ پچھلی دو اسٹارشپ پروازوں کی طرح ہی ہوگا۔ جس میں اپر اسٹیج  اسٹار بیس سے لانچ کیا جائے گا اور وہ بحر ہند میں آکر گرے گا۔

Load Next Story