عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ پاپارازی پر برہم
بالی ووڈ اداکار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے میڈیا اور پاپارازی کے مسلسل پیچھا کرنے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’ارے مجھے اکیلا چھوڑ دو نا، میں بس واک پر جا رہی ہوں‘‘۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گوری سپراٹ شہر میں چہل قدمی کےلیے نکلی تھیں اور فوٹوگرافرز نے ان کا پیچھا کرنا شروع کردیا۔ عامر خان کے ساتھ اپنے تعلق کے اعلان کے بعد سے گوری مسلسل میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، حالانکہ عامر خان نے شروع ہی میں واضح کر دیا تھا کہ گوری کو نہ تو شہرت کی خواہش ہے اور نہ ہی میڈیا کی توجہ پسند ہے۔