گورنر سندھ سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ملاقات میں پاک-ترکیہ تعلقات، سفارت کاری، سرمایہ کاری، تجارتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی

گورنر سندھ  کامران خان ٹیسوری سے ترکیہ کے نئے تعینات قونصل جنرل ERGUL KADAK نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں پاک-ترکیہ تعلقات، سفارت کاری، سرمایہ کاری، تجارتی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

گورنر سندھ  نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے تجارتی حجم اور وفود کے تبادلوں میں اضافے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

ترکیہ کے قونصل جنرل ERGUL KADAK نے کہا کہ ترکیہ پاکستان کو خطے میں معاشی اور دفاعی طور پر مزید مستحکم دیکھنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر قونصل جنرل نے قائداعظم محمد علی جناح کے تاریخی دفتر کا دورہ کیا اور اُن کے زیراستعمال اشیاء میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ بعدازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے۔

Load Next Story