پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت کردی

بھارتی کھلاڑی نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، پی سی بی کا موقف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ارشدیپ سنگھ کے خلاف آئی سی سی میں درخواست دے دی۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بھارت کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے میچ کے دوران تماشائیوں کی طرف نازیبا اشارے کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے موقف اپنایا کہ بھارتی بولر نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جس پر کارروائی کی جائے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو اور حارث رؤف کو میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ کیا گیا تھا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو تنبیہہ کی گئی تھی۔

متعلقہ

Load Next Story