سلمان علی آغا کا پریس کانفرنس میں بھارتی صحافی کے سخت سوال کا کرارا جواب

آج بھی ہم مجموعی ریکارڈ میں ہم بھارت سے اوپر ہیں، پاکستانی کپتان

کراچی:

ایشیا کپ فائنل کے بعد پریس کانفرنس میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھارتی صحافی کے انڈین ٹیم کو ٹرافی نہ دینے کے سوال پر کرارا جوب دیکر خاموش کرادیا۔

بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے پہلے کبھی ایسا دیکھا ہے کہ چیمپئن ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کے باوجود ٹرافی نہ دی گئی ہو؟ اور کوئی ٹیم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں اپنی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ کرے اور پروٹوکول فالو نہ کرے؟

اس پر سلمان علی آغا نے جواب دیا کہ جو کچھ میدان میں ہوا اس کی شروعات ہم نے نہیں کی تھی، آپ کو یہ دیکھنا ہوگا کہ ابتدا کہاں سے ہوئی۔

بھارتی صحافی نے کہا کہ ہینڈ شیک کرنا رولز میں نہیں لکھا۔ جس پر سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹرافی تو اے سی سی کا صدر ہی دیتا ہے، اگر آپ اُس سے ٹرافی لینے سے انکار کریں گے تو پھر ٹرافی کیسے ملے گی؟۔

متعلقہ

Load Next Story