پلاسٹک سرجری کی وجہ سے نہیں قدرتی خوبصورت ہوں، علیزے شاہ
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق الزامات اور تنقید پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ناقدین کو واضح پیغام دیا ہے۔
انسٹاگرام پر جاری پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ اُنہیں بار بار کاسمیٹک سرجریز کے طعنے دینا مضحکہ خیز ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کی جانب سے جو بظاہر تنقید کرتے ہیں لیکن اُنہی افراد کے پیغامات میں اُن سے وزن کم کرنے اور چہرہ سلم دکھنے کے راز پوچھے جاتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی اُن جیسا نظر نہیں آ سکتا یا یہ سب حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو یہ اُن کی اپنی کمی ہے، کسی اور کا قصور نہیں اس لئے ان پر بے بنیاد الزامات عائد کرنا بند کریں۔