مہینوں میں ٹھیک ہونے والی ہڈیوں کو اب منٹوں میں جوڑنے والی گوند تیار
چینی سائنسدانوں نے ایک نئی گوند تیار کی ہے جسے “ہڈی گوند” (bone glue) کہا جاسکتا ہے۔ اس کا آفیشل نام Bone-02 ہے۔
یہ گوند خون اور نمی والے ماحول میں بھی مؤثر طریقے سے کام کر سکتی ہے، جہاں عام گوندیں اکثر ناکام ہو جاتی ہیں۔
ماہرین نے اس گوند سے ہڈی کے ٹکڑوں کو 2–3 منٹ میں جوڑنے کا دعویٰ کیا ہے۔
گوند کی چپکنے کی طاقت 400 پاؤنڈ سے زائد بتائی گئی ہے اور اس کی شیئر طاقت تقریباً 0.5 میگا پاسکل اور کمپریسیو طاقت تقریباً 10 میگا پاسکل بتائی گئی ہے۔
یہ گوند جسم میں خود تحلیل ہو جاتی ہے یعنی جب ہڈی ٹھیک ہو جائے گی تو گوند آہستہ آہستہ جسم میں جذب ہو جائے گی اور بعد میں اسے نکالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اس ٹیکنالوجی کو 150 سے زائد مریضوں پر آزمایا گیا ہے، اور ابتدائی نتائج امید افزا بتائے جا رہے ہیں۔
اس ایجاد کا ماخذِ سمندری مخلوق oysters ہیں جو سخت اور نم ماحول میں بھی مضبوطی سے چیزوں سے چمٹ جاتے ہیں۔