ویتنامی شہری نے دنیا کے لمبے ترین ناخنوں کا اعزاز حاصل کرلیا

بائیں ہاتھ کے ناخن تقریباً 388.85 سینٹی میٹر ہیں

ایک ویتنامی شہری نے گنیز ورلڈ ریکارڈز میں “ دنیا کے سب سے لمبے ناخن (مرد)‘ کا عالمی ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ 

شہری کا نام لو کانگ ہوین ہے جو ویتنام کے صوبے نَم ڈِنھ سے تعلق رکھتا ہے۔ ناخنوں کی مجموعی لمبائی یعنی دونوں ہاتھوں کی 594.45 سینٹی میٹر (19 فٹ 6 انچ) ہے۔ 

بائیں ہاتھ کے ناخن تقریباً 388.85 سینٹی میٹر ہیں جبکہ دائیں ہاتھ کے ناخن تقریباً 205.60 سینٹی میٹر ہیں۔

تاہم لو نے بتایا کہ روزمرہ کے کام جیسے کپڑے بدلنا، حرکت کرنا، لباس پہننا، یہ سب کرنے میں ناخنوں کی لمبائی کے سبب مشکلات ہوتی ہیں۔ ان کے ناخن کبھی کبھار ٹوٹ بھی جاتے ہیں، کچھ ناخن کے ٹکڑے انہوں نے اپنے گھر میں محفوظ رکھے ہیں مگر وہ ریکارڈ میں شامل نہیں کیے گئے۔

Load Next Story