پیرس فیشن ویک میں ایشوریا رائے کا ہیروں سے جڑا ہوا لباس، قیمت کتنی ہے؟
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ اور اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی شاندار انٹری سے ایک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ 51 سالہ اداکارہ، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی ایمبیسیڈر بھی ہیں، منیش ملہوترا کے تیار کردہ خصوصی لباس میں ریمپ پر جلوہ گر ہوئیں اور اپنی منفرد شخصیت کے باعث توجہ کا مرکز بن گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایشوریا نے اس موقع پر اِنڈِگو رنگ کی ری امیجڈ شیروانی زیب تن کی جو روایتی اور جدید فیشن کا حسین امتزاج تھی۔ ڈیزائنر منیش ملہوترا کے مطابق یہ تخلیق مردانہ ورثے سے متاثر ہے لیکن اس میں جدید نزاکت اور فیشن ایج شامل کیا گیا ہے جو اسے منفرد بناتا ہے۔
اس لباس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ہیرے کی کڑھائی والے کف، ڈائمنڈ اسکالپ ڈیزائن، ٹسل ڈراپ اور ہیروں سے مزین بروچز شامل تھے، جو اس شو کی شان بڑھانے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے تھے۔