فرانسیسی سائیکل سوار نے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا

انہوں نے 686 سیڑھیاں صرف 12 منٹ 30 سیکنڈ میں عبور کیں

پیرس: فرانسیسی سائیکل سوار اوریلین فونٹینائے  نے دنیا کو حیران کرتے ہوئے ایفل ٹاور پر سائیکل چلا کر نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

فونٹینائے، جو ایک مشہور سوشل میڈیا اسٹار بھی ہیں، اپنے مشن "دی کلائمب" (The Climb) کے تحت دنیا کی مشہور عمارتوں پر سائیکل کے ذریعے چڑھنے کے سلسلے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس بار انہوں نے اپنے چیلنج کے لیے فرانس کی پہچان — ایفل ٹاور — کا انتخاب کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فونٹینائے نے چڑھائی کے دوران ایک لمحے کے لیے بھی پاؤں زمین پر نہیں رکھا اور ٹاور کی دوسری منزل تک پہنچے، جو سیڑھیوں کے ذریعے ممکنہ آخری حد ہے۔

Load Next Story