بھارتی میڈیا نے جاسوس پکڑے جانے پر وسیم اکرم کی تصویر نشر کردی، کرکٹر کی سخت تنقید

تم لوگ کون ہو؟ کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، اطمینان سے رہو اور پہلے تصدیق کرلیا کرو، سوئنگ کے سلطان کا مشورہ

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بولر المعروف سوئنگ کے سلطان نے بھارتی میڈیا کو غیر تصدیق شدہ خبر نشر کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر وسیم اکرم نے اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ بھارت میں ایک وسیم اکرم نامی جاسوس پکڑا گیا جس پر بھارتی میڈیا نے اُن کی تصویر نشر کردی۔

وسیم اکرم نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’تم لوگ کون ہو؟ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے کم از کم تصدیق کے بعد ہی خبر چلا دیتے تاکہ صحیح تصویر ہوتی‘۔

- Verify your source before sharing any news, everything you come across online is not real...

Our official accounts are stated below...https://t.co/evZauvlIHGhttps://t.co/uqnndN7MrS https://t.co/F5xHOH5KQZ pic.twitter.com/k7JhxovrAo

— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 7, 2025

انہوں نے کہا کہ بھارت میڈیا میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں، جبکہ شہری بھی ایسے ہیں کہ انہوں نے اکاؤنٹ دیکھے بغیر ہی تبصرے کرنا شروع کردیے۔

لیجنڈری بولر نے بھارتیوں کو مشورہ دیا کہ وہ بلاوجہ اپنی جان عذاب میں نہ ڈالیں، اطمینان سے رہیں اور پہلے تصدیق کرلیا کریں۔

Load Next Story