ہیلتھ ایپس معمر افراد کیلئے مفید کیسے ثابت ہوسکتی ہیں؟
کئی طبی مطالعات ثابت کرتے ہیں کہ ہیلتھ ایپس عمر رسیدہ افراد میں ذیابیطس کا انتظام کرنے میں واقعی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں، بشرطیکہ وہ ایپس مخصوص ضروریات کو مدِنظر رکھ کر بنائی گئی ہوں۔
متعدد ٹرائلز نے دکھایا ہے کہ عمر رسیدہ افراد جنہوں نے ایپس استعمال کیں ان کا HbA₁c کے لیول میں قابلِ ذکر کمی ہوئی ہے۔ تقریباً 0.4٪-0.5٪ پوائنٹ کی کمی۔ ایپس یاد دہانی کرواتی ہیں اور مریض کو وقت پر دوائی لینے اور بلڈ شوگر چیک کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
مریض روز مرّہ کے فعل جیسے خوراک، ورزش، بلڈ شوگر کی سطح، اور وزن وغیرہ ریکارڈ کر سکتے ہیں اور ذیابیطس سے متعلق ٹرینڈ دیکھ کر بہتر فیصلے لے سکتے ہیں۔
ایپس عموماً ذیابیطس کے اثرات، غذائیت، اور صحت مند طرزِ زندگی پر تعلیم بخش معلومات فراہم کرتی ہیں ۔ یہ عمر رسیدہ افراد کو یہ سمجھنے میں مدد دیتی ہیں کہ کن باتوں کا خیال رکھنا ہے۔
بلڈ شوگر کے ڈیٹا، ڈائیٹ، اور سرگرمیاں جمع کرنے سے ڈاکٹرز یا کیئر ٹیکرز کے ساتھ بہتر بات چیت ممکن ہوتی ہے اور علاج کو بہتر طور پر ترتیب دیا جا سکتا ہے۔