چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ، کھلاڑیوں سے ملاقات

اس موقع پر سلیکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز عاقب جاوید بھی موجود تھے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کا پریکٹس سیشن دیکھا۔

محسن نقوی نے کپتان شان مسعود، ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ، ابرار احمد، نعمان علی اور جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے آفیشلز کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا۔

اس موقع پر سلیکٹر اور ڈائریکٹر اکیڈمیز عاقب جاوید بھی موجود تھے۔

پی سی بی سربراہ نے سیریز کے انتظامات کا جائزہ لیا اور کچھ دیر گراؤنڈ میں وقت گزارنے کے بعد اپنے آفس چلے گئے۔

متعلقہ

Load Next Story