دیپیکا پڈوکون بھارت میں مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر مقرر

اداکارہ ماضی میں ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کا اعتراف کرچکی ہیں

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ملک کی پہلی "مینٹل ہیلتھ ایمبیسیڈر" مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں بھارت کی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے دیا گیا، جس کا مقصد ذہنی صحت کے فروغ اور آگاہی کو قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔

دیپیکا پڈوکون نے اس موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس ذمہ داری کو ایک اہم قومی فریضہ سمجھتی ہیں اور ذہنی صحت کے حوالے سے جاری کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کے دوران اس بات پر خصوصی توجہ دیں گی کہ معاشرے میں ذہنی امراض کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کیا جائے اور لوگوں کو مدد حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی دی جائے تاکہ وہ کھل کر اس پر بات کر سکیں۔

Load Next Story