اسمارٹ فون کب چارج کریں؟ جب بیٹری بالکل ختم ہوجائے یا آدھی ہو؟
اسمارٹ فون کو چارج کرنا کب بہتر ہوتا ہے؟ یہ ایک عام مگر اہم سوال ہے اور سائنسی طور پر اس کا مختصر جواب "بیٹری آدھی ہونے سے پہلے چارج کریں" ہے۔
دراصل آپ کا اسمارٹ فون عام طور پر لیتھیئم آئن یا لیتھیئم پولیمر بیٹری استعمال کرتا ہے۔
ان بیٹریوں کو 0% کرنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے کیونکہ اس سے بیٹری کی چارچ سائیکل (عمر) تیزی سے کم ہوتی ہے۔
مزید برآں اس سے اندرونی کیمیکل ڈیگریڈیشن بڑھ جاتی ہے اور درجہ حرارت زیادہ ہونے پر سیلز مستقل نقصان اٹھاتے ہیں۔
ٹیکنالوجی ماہرین بہترین چارجنگ رینج: 20% سے 80% کے درمیان ہے۔ کوشش کریں کہ بیٹری کبھی 0% تک نہ جائے۔ 100% چارج پر طویل وقت تک (یعنی رات بھر) نہ چھوڑیں۔ یہ رینج بیٹری کے اندر موجود کیمیکل توازن کو برقرار رکھتی ہے۔
کوشش کریں جب بیٹری 30–40% پر آجائے تو چارج پر لگا دیں۔ 80–90% پر چارجر اتار لیں۔ اگر رات بھر چارج کرنا ضروری ہو تو “Optimized Charging” فیچر آن رکھیں جو پکسل، آئی فون اور سام سنگ وغیرہ میں موجود ہے۔
گرم ماحول میں فون چارج نہ کریں۔