حکومت پنجاب کا لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ
لوکل گورنمنٹ بل 2025 پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے حکومت پنجاب متحرک ہوگئی جب کہ اس نے لوکل گورنمنٹ بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
لوکل گورنمنٹ بل 2025 پیر کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔
پنجاب اسمبلی کے پیر کے اجلاس کے ایجنڈے میں دی پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 شامل کرلیا گیا، اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ نے طویل مشاورت کے بعد یہ بل منظور کیا تھا۔