ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفود کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ

مون سون کے دوران کامیاب آپریشنز، قبل ازوقت انتباہی نظام اور 30لاکھ سے زائد افراد کے بروقت انخلا پر بریفنگ دی گئی

ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفود نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے نے مون سون کے دوران کامیاب آپریشنز، قبل ازوقت انتباہی نظام اور 30لاکھ سے زائد افراد کے بروقت انخلا پربریفنگ دی۔

ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمان کے اسپیکرز کی قیادت میں مشترکہ وفد نے این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسیز آپریشنز سینٹر کا دورہ کیا۔

ترکیہ کے گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی اسپیکر  صاحبا غفوروا نے وفد کی قیادت کر رہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق وفود کے ہمراہ موجود تھے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو پاکستان کے فعال ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک پر بریفنگ دی اور ادارے کے مرکزی کردار، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور بروقت پیشگی انتباہی نظام کے حوالے سے اراکین کو آگاہ کیا۔

Load Next Story