اریج فاطمہ نے کینسر سے صحتیابی کے بعد عمرہ ادا کرلیا
کینسر سے صحتیابی کے بعد سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
دین کے خاطر شوبز کی خیرباد کہہ کر انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے عمرے کی ادائیگی کے دوران اپنے روحانی تجربات اور احساسات سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ کینسر کے خلاف کامیاب جدوجہد کے بعد عمرہ ادا کرنا ان کے لیے نہایت جذباتی اور شکرگزاری کا لمحہ تھا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’الحمدللّٰہ، ہم نے عشاء کے بعد نہایت سکون اور اطمینان کے ساتھ عمرہ مکمل کیا اور دل سے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا‘۔