سندھ کا مقابلہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے کسی صوبے یا شہر سے نہیں، بلاول بھٹو

گورنر صاحب کو خیبرپختونخوا پہنچناچاہیے،عدالتی حکم کے مطابق آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم تو دنیا سے مقابلہ کرنے والے ہیں، آپ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں۔

آرٹس کونسل کراچی میں جنگ زدہ علاقوں میں بچوں کی زندگیوں کے مسائل کے حوالے سے میاں رضا ربانی کے مختصر ناول کی تقریب انتساب ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا رضا ربانی کی کتاب کی انتسابی تقریب پر مبارکباد دیتا ہوں، اس کتاب کو پطرس بخاری کی بیسٹ کتاب کا ایوارڈ بھی ملا۔

Load Next Story