عمران خان نے حکومت سے بات چیت کاراستہ بند کردیا سراج الحق سے ملاقات سے معذرت

حکومت سے اب کسی بھی قسم کی بات چیت کا وقت گزر چکا ہے، عمران خان کی امیر جماعت اسلامی سے معذرت

امیر جماعت اسلامی سراج الحق حکومت اور عمران خان کے درمیان معاملات کی بہتری کے لئے ثالثی کررہے تھے فوٹو: فائل

KARACHI:
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حکومت سے کسی بھی قسم کی بات کرنے سے انکار کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملاقات گذشتہ روز قومی سلامتی اجلاس کے بعد امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے ساتھ طے تھی تاہم گذشتہ روز 3 سے زائد مرتبہ وقت کی تبدیلی کے باوجود ملاقات نہیں ہوسکی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اب بات چیت کاوقت گزر چکا ہے۔

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق حکومت اور عمران خان کے درمیان معاملات کی بہتری کے لئے ثالثی کررہے تھے۔
Load Next Story