وفاقی کابینہ  نے بین الحکومتی تجارتی معاملات پر فیصلوں کی توثیق کردی

اجلاس میں افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں پر بھی غور کیا جائے گا، ذرائع

اسلام آباد:

وفاقی کابینہ  نے بین الحکومتی تجارتی معاملات پر فیصلوں کی توثیق کردی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں بین الحکومتی تجارتی معاملات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں اوورسیز ایمپلائمنٹ اور ٹیکنیکل ووکیشنل ایجوکیشن و ٹریننگ کے ایجنڈے پر بھی غور کیا گیا۔ اس کے علاوہ قانون سازی سے متعلق کیسز پر کابینہ کمیٹی کی 3 مختلف تاریخوں کے اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق  کی گئی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے متعلق ذرائع نے مزید بتایا کہ ریگولیٹری ریفارمز سے متعلق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پاور سیکٹر میں اصلاحات پر تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ  بھی لیا گیا۔ علاوہ ازیں افغان طالبان، فتنۃ الہندوستان اور فتنۃ الخوارج کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزیوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ کابینہ کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم اپنے حالیہ دورہ مصر اور شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے دوران ہونے والی ملاقاتوں سے متعلق ارکان کو آگاہ کریں گے۔  

Load Next Story