راولپنڈی: 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والا شخص گرفتار

رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے

راولپنڈی میں رتہ امرال پولیس نے  کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل 17 سالہ نوجوان سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ زیر حراست شخص نے اپنے گھر بلا کر میرے بیٹے سے زیادتی  کی، رتہ امرال پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، متاثرہ نوجوان کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔

ترجمان راولپنڈی پولیس نے کہا کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Load Next Story