مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی

فائنل میں ارجنٹائن جیسی مضبوط ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا

کراچی:

مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فیفا کے زیر اہتمام چلی میں کھیلے گئے 24 ویں انڈر20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مراکش نے مضبوط حریف ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔

سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے 12 ویں اور 29 ویں منٹ میں دو شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Load Next Story