قومی کرکٹر صہیب مقصود بڑے فراڈ کا شکار بن گئے

صہیب مقصود کی وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل

لاہور:

قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل کاغذات کے بغیر فروخت کردی گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صہیب مقصود نے بتایا کہ ان کی گاڑی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے شوروم مالک نے فروخت کردی جبکہ اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔

Load Next Story