اسرانی جی کی موت کی خبر سُن کر شدید غمزدہ ہوں، اکشے کمار

ایک ہفتے پہلے ہی اسرانی جی سے ملاقات ہوئی وہ بہت محبت سے گلے ملے تھے، اکشے کمار

بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کی موت پر فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایکشن اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گوردھن اسرانی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اسرانی جی کے انتقال کی خبر سن کر شدید غمزدہ ہیں۔ اکشے کمار کے مطابق صرف ایک ہفتہ قبل وہ فلم حیوان کے سیٹ پر اسرانی سے ملے تھے، جہاں انہوں نے نہایت محبت سے گلے لگایا تھا۔

اکشے کمار نے کہا کہ انہیں ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور اب بھوت بنگلہ اور حیوان جیسی فلموں میں اسرانی کے ساتھ کام کرنے اور ان سے سیکھنے کا موقع ملا۔ اکشے کا کہنا تھا کہ ’اسرانی ایک نیک دل اور بے مثال مزاحیہ حس رکھنے والے فنکار تھے‘۔

Load Next Story