کراچی: پولیس مقابلے میں گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے

گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اور بلال کے ناموں سے ہوئی

کراچی:

پاکستان بازار پولیس کے ہاتھوں مقابلے کے بعد زخمی و گرفتار ہونے والے ملزمان برمی گینگ کے کارندے نکلے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمران ولد زبیر راحیل اور بلال کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے برآمد ہونے والی موٹر سائیکل 4 روز قبل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی۔

واردات کا مقدمہ الزام نمبر529/2025 بجرم دفعہ 392/397/34 پاکستان بازارتھانے میں درج ہے۔

موٹرسائیکل چھیننے کے بعد ملزمان نے سیکٹر 15D میں روڈ کنارے موجود لڑکوں سے موبائل فونزچھینے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

گرفتارملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔

پیرآباد پولیس نے مگسی محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم غلام مصطفیٰ ولد مولا بخش کو مقابلے کے بعد گرفتار کرکے غیرقانونی پستول برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور پہلے بھی مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

Load Next Story