اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر ملکی سگریٹس اسمگل کرنے کی کوششں ناکام بنا دی۔
ایف بی آر کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز (انفورسمنٹ) کی خصوصی ہدایات پر کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ پشاور نے غیر قانونی تجارت کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی سگریٹس کی اسمگلنگ کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں۔
رواں مالی سال 2025-26 کی پہلی سہہ ماہی کے دوران کسٹمز ٹیموں نے ایک کروڑ 82 لاکھ 75 ہزار ایک سو اسمگل شدہ سگریٹس ضبط کئے جن کی مالیت تقریباً 154.90 ملین روپے ہے۔
گزشتہ سال اسی مدت کے دوران مجموعی طور پر9 کروڑ ستر لاکھ چالیس ہزار روپے مالیت کے ایک کروڑ 41 لاکھ چودہ ہزار چار سو سگریٹس ضبط کئے گئے جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں ضبط کئے جانے والے سگریٹس کی مالیت میں 60 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔