کراچی میں بڑھتی سردی، آئندہ 3روز موسم کیسا رہے گا؟

بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی


ویب ڈیسک December 08, 2025

کراچی:

بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہواؤں کے سبب شہر قائد میں بھی سردی بڑھ رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی سمت کی ہوائیں شہر پر اثرانداز رہے گی۔

شہر میں اگلے 3 روز تک خشک و خنک موسم بدستور جاری رہے گا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 11 ڈگری تک گرسکتا ہے۔

سمندری ہوائیں شام کو مختصر وقت کے لیے فعال ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت شہر کی فضاوں پر دھند چھانے کے سبب حدنگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔

مقبول خبریں