بھارتی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئیں؛ ویڈیو وائرل

بھارتی صدر  دروپدی مُرمو ریاست کیرالہ کے 4 روزہ دورے پر پہنچی تھیں

بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر زمین میں دھنس گیا

بھارتی صدر دروپدی مُرمو کا سرکاری ہیلی کاپٹر ریاست کیرالہ میں ایک خوفناک حادثے سے دو چار ہوتے ہوتے بچ گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کیرالہ میں بھارتی صدر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنا تھا جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔

بھارتی صدر کے ہیلی کاپٹر نے معمول کے مطابق ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کی لیکن جیسے ہی پہیے زمین سے ٹکرائے وہ اندر دھنستے گئے۔

جس کے باعث بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر ایک طرف سے زمین میں دھنس گیا اور ریسکیو ٹیم کو طلب کرنا پڑا۔

موقع پر موجود فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے دوسری طرف سے ہیلی کاپٹر کو سہارا دیا تاکہ وہ الٹ نہ جائے۔

درجنوں اہلکار ہیلی کاپٹر کو سیدھا کرنے کی کوشش میں جُتے رہے اور اسی دوران بھارتی صدر دروپدی مُرمو اور دیگر افراد کو باہر نکالا گیا۔

حادثے کی وجہ ہیلی پیڈ بنانے میں بنانے میں عجلت ہوسکتی ہے۔ جلدی جلدی میں زمین کو نرم چھوڑ دیا گیا تھا۔

 

Load Next Story