کم ڈیمانڈ کیوجہ سے ایپل نے آئی فون ایئر کی پروڈکشن کم کردی

آئی فون ایئر اکتوبر 2025 میں لانچ ہوا تھا 

ایپل نے اپنے نئے ماڈل آئی فون ایئر کی پیداوار میں بڑی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس کا سبب لوگوں کی جانب سے کم ڈیمانڈ ہے۔

مختلف رپورٹس کے مطابق، آئی فون ایئر کی مانگ توقع سے بہت کم رہی ہے جس کی وجہ سے ایپل نے اس ماڈل کی پیداوار انتہائی کم کردی ہے۔ اس کا مطلب عام طور پر پروڈکشن کا اختتام تصور کیا جاتا ہے۔

ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نومبر سے اس ماڈل کی پیداوار ستمبر کے مقابلے 10 فیصد سے بھی کم سطح پر آئے گی۔

آئی فون ایئر اکتوبر 2025 میں لانچ ہوا تھا اور اس کا مقصد ایپل کے آئی فون لائن اپ میں ایک نیا، پتلا اور ہلکا ماڈل متعارف کروانا تھا۔ اس کے برعکس ایپل نے اپنے دیگر ماڈلز جیسے آئی فون 17 اور آئی فون 17 پرو کی پیداوار میں اضافہ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

آئی فون ایئر میں پتلی ساخت اور ہلکے وزن کو فروغ دیا گیا تھا لیکن بعض صارفین نے اس میں غیر معیاری کمیرا اور کم بیٹری لائف جیسی خرابیوں کی نشاندہی کی جو خریداری کی ترجیح کو متاثر کر سکتے ہیں۔

Load Next Story